the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
اکبر اویسی نے مغل پورہ میں سالار ملت ؒ اسپورٹس اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا
سلطان شاہی میں منرل پلانٹس‘ منڈی میر عالم تا مغل پورہ ایک کروڑ کی سیور یج لائن کا افتتاح ۔ قائد مجلس کا والہانہ استقبال
حیدرآباد۔ 18۔ فروری (اعتماد نیوز) جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی نے حلقہ اسمبلی چارمینار کے بلدی ڈویژن مغل پورہ میں آج 7 کروڑ 2 لاکھ روپئے کی لاگت کے سالار ملتؒ ملٹی پرپز اسپورٹس اسٹیڈیم کا مغل پورہ پلے گراؤنڈ میں سنگ بنیاد رکھا۔ قائد مجلس کی مسلسل نمائندگی کے نتیجہ میں یہ پراجکٹ منظور ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جناب اکبر الدین اویسی نے میر عالم منڈی تا والٹا چوراہا ایک کروڑ روپئے کی لاگت (بیرسٹر اسد اویسی کا ایم پی ترقیاتی فنڈ ) کے سیویریج لائن‘ NP2 پائپ لائن کے پراجکٹ کا بھی بی بی بازار چوراہا پر سنگ بنیاد رکھا۔ جناب اکبر اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی نے سلطان شاہی میں سالار ملتؒ منرل واٹر پلانٹ (بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی ترقیاتی فنڈ) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس ایم ایل اے چارمینار‘ جناب ممتاز احمد خاں ایم ایل اے یاقوت پورہ‘ جناب محمد ماجد حسین میئر گریٹر حیدرآباد‘ مسرس میر ذوالفقار علی کارپوریٹر حسینی علم و سابق میئر‘ محمد غوث ڈپٹی فلور لیڈر مجلس بلدی پارٹی‘ محمد مکرم علی کارپوریٹر مغل پورہ‘ محسن بلعلہ کارپوریٹر پتھر گٹی‘ مرزا ریاض الحسن آفندی کارپوریٹر نور خاں بازار‘ سونم راج موہن نمائندہ کارپوریٹر پرانا پل‘ صمد بن عبدات کارپوریٹر اپو گوڑہ‘ سلیم بیگ کارپوریٹر ریاست نگر‘ ایوب خاں‘ محمد مصطفی علی مظفر سرگرم کارکنان مجلس موجود تھے۔ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے بلدی ڈویژن رین بازار کے مرتضیٰ نگر پلے گراؤنڈ میں سالار ملتؒ منرل واٹر پلانٹس کے افتتاح کے لئے جب جناب اکبر اویسی قائد مجلس پہنچے سینکڑوں نوجوانوں نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ جناب ممتاز احمد خان ایم ایل اے (مجلس) حلقہ یاقوت پورہ نے اس سالار ملتؒ منرل واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس چارمینار‘ جناب ماجد حسین میئر‘ جناب خواجہ بلال کارپوریٹر (مجلس) رین بازار ڈویژن بھی موجود تھے۔ قبل ازیں جناب اکبر الدین اویسی کا بی بی بازار چوراہا‘ مغل پورہ‘ سلطان شاہی‘ یاقوت پورہ اور بڑا بازار علاقوں میں زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ قائد مجلس کے دورہ کی اطلاع کے ساتھ ہی بی بی بازار چوراہا پر نوجوانوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی تھی۔ بی بی بازار چوراہا تا مغل پورہ پلے گراؤنڈ جناب اکبر اویسی نے



پیدل دورہ کرتے ہوئے فرداً فرداً عوام سے ملاقات بھی کی۔ قائد مجلس کی جگہ جگہ گلپوشی کی گئی۔ نوجوان‘ اکبر الدین اویسی زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ پیدل دورہ میں عوام کا اس قدر ہجوم امڈ پڑا کہ آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی۔ مجلسی کارکنوں نے ٹریفک کو باقاعدہ بنایا۔ نوجوان‘ قائد مجلس کی ایک جھلک دیکھنے اور ان سے مصافحہ کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے ہوئے دیکھے گئے۔ جیسے ہی قائد مجلس مغل پورہ پہنچے تو مکانات کی چھتوں پر بھی مرد و خواتین نظرآئے جو قائد مجلس کو ایک نظر دیکھنا چاہتے تھے۔ دورہ کے دوران نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ بی بی بازار چوراہا تا مغل پورہ پلے گراؤنڈ پیدل دورہ کے دوران 5 مقامات پر اسٹیج بنائے گئے تھے جہاں پر جناب اکبر الدین اویسی اور دیگر مجلسی قائدین کی گلپوشی کی گئی۔ محبان مجلس کی جانب سے زبردست آتشبازی بھی کی گئی۔ رین بازار یاقوت پورہ میں بھی سینکڑوں نوجوان جمع ہوگئے اور نعرے لگائے۔ دورہ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مغل پورہ کارپوریٹر محمد مکرم علی نے بتایا کہ مغل پورہ پلے گراؤنڈ کو شاندار ہمہ مقصدی اسٹیڈیم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ اور تجویز قائد مجلس کی طرف سے ہی تیار کی گئی۔ ان کی ذاتی دلچسپی کے نتیجہ میں بلدیہ سے یہ پراجکٹ منظور ہوا ہے۔ ہمہ مقصدی اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد پرانا شہر کے نوجوانوں میں مختلف کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ جناب خواجہ بلال کارپوریٹر نے بتایا کہ سالار ملتؒ منرل واٹر پلانٹ جو مرتضیٰ نگر میں قائم کیا گیا ہے‘ مقامی اور اطراف کے عوام میں صاف پینے کا پانی دستیاب ہوگا۔مرتضی نگر پلے گراؤنڈ کی تقریب میں بلدی ڈویژن رین بازار کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعدا میں شرکت کی جن میں محمد تجمل صدرابتدائی مرتضیٰ نگر‘نواب صاحب صدر املی بن‘اسمٰعیل غالب صدر چونے کی بھٹی‘ محمد اسحق معتمد چونے کی بھٹی عبدالسردارصدر چندرانگر حسین خواجہ صدر مدینہ نگر محمد صمد صدرمدینہ نگر ‘یوسف معتمد املی بن ‘غوث بھائی صدر حافظ نگر‘شیخ احمدصدر امام باڑہ‘ معین بھائیصدر عظمت نگر‘ایم ایس صدیقی صدر سوپربازار‘ آصف داؤد صدررین بازار‘زبیرصدر واحد کالونی‘ شیخ غوث صدر واحد کالونی‘عظیم قادری صدر ظفرروڈ علی پاشاہ معتمد مدینہ نگر‘ ڈاکٹر متین معتمد امام باڑہ‘ محمد مظہرصدر بھیا کا باغ‘ محمد افتخارصدر چورنگ شاہ‘ احمد حسین صدر رین بازار‘ عظیم آزادصدر ایس آر ٹی کالونی‘افتخار اقبالصدر چندرانگر‘ شیخ احمدصدر امام باڑہ‘غوث حافظ نگر‘ منورصدر چھوٹا چندرانگر ‘خلیل صدر املی بن سرگرم کارکنان محمد وسیم‘ قیوم جانی‘ اشرف ‘ اعجاز علی قریشی شامل ہیں۔+

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.